دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر مقامات پر گزشتہ چند
دنوں سے گرمی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے جبکہ یہ صورتحال آئندہ چند دنوں
تک برقرار رہے گی ۔حیدرآباد
کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دونوں ریاستوں کے مختلف مقامات پر
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرمی کی لہر کی برقراری کا امکان ہے۔اعظم ترین درجہ حرارت بھی معمول سے دو تا چھ ڈگری زائد رہے گا۔